کراچی دنیا کا وہ واحد شہر ہے جسے ماضی
میں 30 سے زیادہ ناموں سے پکارا گیا ہے۔ یہ نام اس طرح ہیں:
کردکالا سکندری جنت مورون ٹوبارا
دربو خورالدیبل خورعلی
دیبل قلاچی قلاچی جو گوٹھ
قلاچی جوکن قلاچی جو کنڈ خراچی
کلکرالا کراشیر قلاقی بندر
کردکالی کرنجی کورا
کردکانا دھاروجا کراشی
کھوراجی کراچر کورنجی
کاﺅمارا گھراچر داراجا
کراچو جو گوٹھ کراچے ٹاﺅن کوراچی (Kurrachee)
انیسویں صدی کے وسط تک کراچی میں مختلف
کمپنیوں کے دفاتر قائم ہوچکے تھے۔ اس وقت تک کراچی کا کوئی ایک نام مقرر نہیں تھا چنانچہ
مختلف ادارے اس کا مختلف نام تحریر کرتے تھے۔ 1860ءمیں جب کراچی میں چیمبر آف کامرس
کا قیام عمل میں آیا تو اس نے اس شہر کو پہلی مرتبہ ”کراچی“ کا نام دیا۔ چونکہ کراچی
کے تمام تجارتی اور صنعتی ادارے چیمبر آف کامرس کے ممبر تھے چنانچہ یہ نام ان سب کا
نمائندہ بن گیا۔ حکومت نے بلاجھجک اس نام کو منظور کرلیا اور تمام سرکاری و نجی اداروں
کو اس شہر کا نام ”کراچی“ لکھنے کا پابند کردیا گیا۔
No comments:
Post a Comment